ترکیہ اور قطر کے درمیان دفاعی صنعتی شعبوں میں تعاون معاہدے قائم

وزیر یاشارگولیر نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

2237141
ترکیہ اور قطر کے درمیان دفاعی صنعتی شعبوں میں تعاون معاہدے قائم

وزیرِقومی دفاع  یاشار گولیر سرکاری رابطوں کے لیے قطر کے دورے پر ہیں۔

وزارت قومی دفاع  کے بیان کے مطابق، وزیر گولیر نے دورے کے دائرہ کار میں قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر مملکت برائے دفاعی امور شیخ سعود بن عبدالرحمن بن حسن بن علی الثانی سے پہلی ملاقات کی۔

فوجی تقریب کے ساتھ استقبال کیے گئے  وزیر یاشارگولیر نے اپنے قطری ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی دفاع اور سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد، ترکیہ اور قطر کے درمیان تعاون کے جامع پروٹوکول پر دستخط کیے گئے۔

وزارت قومی دفاع کے بیان میں درج ذیل بیانات شامل تھے۔

وزارت سے منسلک آسفات اور میکنیکل اینڈ کیمیکل  فرموں اور بارزان ہولڈنگ، جو قطر کی وزارت دفاع سے منسلک ہے  کے درمیان دفاع اور سرمایہ کاری کے شعبوں سمیت وسیع تعاون کے پروٹوکول پر دستخط ہوئے ۔ ترکیہ، اور کسی بھی تیسرے فریق کے معاہدے جن پر دونوں ممالک متفق ہیں، ان  کا مقصد ملک کے ساتھ تعاون قائم کرنا ہے۔"



متعللقہ خبریں