ترک وزیر خارجہ کی قطر میں حماس کے اعلی حکام اور یونانی ہم منصب سے ملاقات
حماس کے حکام کے ساتھ ملاقات کے دوران غزہ میں انسانی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی شوریٰ کونسل کے چیئرمین محمد درویش اسماعیل اور حماس کے سیاسی بیورو کے اراکین سے ملاقات کی۔
وزارت کے ایکس اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق ملاقات کے دوران غزہ میں انسانی صورتحال اور جنگ بندی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حاقان فیدان نے دوحہ میں یونانی وزیر خارجہ یورگو لیرا پیتریس سے بھی ملاقات کی۔
یورگو لیرا پیتریس کے ساتھ فیدان کی ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر فیدان نے اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفادی سے بھی فون پر بات کی۔
وزارت خارجہ کے ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق فیدان اور صفادی کے درمیان فون پر ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ امور کے علاوہ شام کی صورتحال اور فلسطین کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
متعللقہ خبریں

صدر رجب طیب ایردوان ملائیشیا، انڈونیشیا اوعر پاکستان کے دوروں پر تشریف لے جا رہے ہیں
صدر ایردوان دعوت پر 10تا13 فروری 2025 کو ملائیشیا، انڈونیشیا اور پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے