فلسطینی عوام کو ملک بدر کرکے دیگر مقامات پر بھیجنے کا خیال حقوق  انسانی  کے منافی ہے، حاقان فیدان

دو روزہ دورے پر آج قطر جانے والےحاقان فیدان نے دارالحکومت دوحہ میں قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی

2236535
فلسطینی عوام کو ملک بدر کرکے دیگر مقامات پر بھیجنے کا خیال حقوق  انسانی  کے منافی ہے، حاقان فیدان

وزیر خارجہ  حاقان فیدان نے کہا کہ غزہ سے فلسطینی عوام کو ملک بدر کرکے دیگر مقامات پر بھیجنے کا خیال حقوق  انسانی  کے منافی ہے۔

دو روزہ دورے پر آج قطر جانے والےحاقان فیدان نے دارالحکومت دوحہ میں قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ملاقات کی۔

فیدان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ترکیہ اور قطر کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات قائم  ہیں اور یہ تعلقات خطے کے امن، سلامتی اور خوشحالی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

فیدان نے کہا کہ انہوں نے ملاقات کے دوران شام کی فوری ضروریات کے لیے لازمی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا  ہے اور شام کے زیر التواء مسائل کا بین الاقوامی حل ضروری ہے۔

فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ ہم شام  میں دہشت گردی کے جگہ بنانے  کو برداشت نہیں کریں گے اور کہا کہ ہم نئی انتظامیہ کے PKK/YPG سے متعلق  اقدامات کی قریب سے پیروی کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ فیدان نے غزہ کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی جاری رہنی چاہیے اور اسرائیل کو ایسے کسی بھی رویے سے گریز کرنا چاہیے جو غزہ تک امداد  کی ترسیل کو روکے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فلسطینی عوام کو غزہ سے بے دخل کرنے اور انہیں دیگر مقامات پر بھیجنے کے فیصلے کے بارے میں فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ قاہرہ میں پیش کردہ اعلامیہ کے حق میں ہے  اور  اس کی حمایت کرتا ہے۔

فیدان نے کہا کہ "ہم فلسطینی عوام کو غزہ سے ملک بدر کرنے، انہیں بے گھر کرنے اور دوسرے ممالک میں بھیجنے کے منصوبوں کے مکمل خلاف ہیں۔ یہ ایک ایسی تجویز ہے جو واقعی حقوق ِانسانی قانون کے  برخلاف ہے۔"

انہوں نے  کہا کہ سب کو اس کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے۔

قطری وزیر خارجہ الثانی نے  بھی اس موقع پر  کہا کہ وہ فلسطینیوں کو ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ وہ اپنی سرزمین پر رہ سکیں۔

جنگ بندی میں ترکیہ کے کردار کی نشاندہی کرتے ہوئے الثانی نے کہا کہ ہم غزہ میں اپنے بھائیوں کے لیے ترکیہ کے تعاون کو بھی سراہتے ہیں۔

غزہ میں جنگ بندی کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے قطری وزیر نے کہا کہ "قبضہ ختم کرنے اور فلسطینی ریاست کے قیام کے علاوہ کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔"



متعللقہ خبریں