ترک وزیر خارجہ کی یو ای اے کے وزیر مملکت سے انقرہ میں ملاقات
وزیر فیدان نے انقرہ میں متحدہ عرب امارات کے امورِ خارجہ کے وزیر مملکت مرار سے مذاکرات کیے
2234351

وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کل دارالحکومت انقرہ میں متحدہ عرب امارات کے دفتر ِ خارجہ کے وزیر مملکت خلیفہ شاہین المرار سے ملاقات کی۔
وزارت خارجہ کے X سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ وزیر فیدان نے انقرہ میں متحدہ عرب امارات کے امورِ خارجہ کے وزیر مملکت مرار سے مذاکرات کیے ہیں۔
اس پوسٹ میں اس ملاقات کے حوالے سے ایک فوٹو بھی شیئر کی گئی ہے۔