عراق و شام کے شمال میں ترک مسلح افواج کی دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں
جہاں بھی دہشت گرد ہے وہی ہمارا ہدف ہے، ترک وزارت دفاع
2234381

شمالی عراق اور شام میں 5 دہشت گردوں کو بے بس کر دیا گیا۔
وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے " جہاں بھی دہشت گرد ہے وہی ہمارا ہدف ہے۔ ہماری بہادر ترک مسلح افواج نے شمالی عراق کے حفتانین علاقے میں تعین کردہ PKK کے 2 دہشت گردوں اور شمالی شام کے چشمہ امن کاروائی کے علاقے میں PKK/YPG کے تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔"ہم دہشت گردی کو اس کے منبع پر ختم کرنے کے لیے غیر متوقع، غیر روایتی، تیز رفتار اور بلا تعطل کاررائیاں جاری رکھیں گے۔"