انڈونیشیا میں قدرتی آفت میں اموات پر ترکیہ کا اظہارِ تعزیت
وزارت خارجہ نے انڈونیشیا کے وسطی جاوا صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا
2234301

ترکیہ نے انڈونیشیا کے جزیرہ جاوا پر شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے شہریوں کے لیے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
وزارت خارجہ نے انڈونیشیا کے وسطی جاوا صوبے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ"ہم جان بحق ہونے والے کے لواحقین اور انڈونیشیا ئی عوام کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے دعا گو ہیں۔"
ابتدائی اطلاعات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ میں 16 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 8 افراد لاپتہ ہیں۔