ترکیہ: آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی

تفتیش کے دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ہم، زیادہ سے زیادہ 10 دنوں میں انتظامی تفتیش مکمل کر لیں گے: وزیر داخلہ علی یرلی قایا

2233100
ترکیہ: آگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی

ترکیہ کے ضلع بولو کے 'قارتال قایا اسکی مرکز' کے ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 76 تک پہنچ گئی ہے۔

وزیر داخلہ علی یرلی قایا نے دیگر متعلقہ وزراء کے ساتھ علاقے کا دورہ کیا اور جائے وقوعہ سے  بیان جاری  کیا ہے ۔

یر لی قایا نے  کہا ہے کہ 76 اموات کا سبب بننے والے اس واقعے کی تحقیقات کے دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ہم، زیادہ سے زیادہ 10 دنوں میں انتظامی تفتیش مکمل کر لیں گے۔

صدر رجب طیب اردوعان  نے  سانحے کی وجہ سے ایک روزہ ملّی سوگ کا اعلان کیا ہے۔



متعللقہ خبریں