ترکیہ: ہوٹل میں آگ، 10 افراد ہلاک 32 زخمی
ضلع 'بولو' کے قارتال قایا سکی مرکز میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے

ترکیہ کے ضلع 'بولو' کے قارتال قایا سکی مرکز میں واقع ایک ہوٹل میں آگ لگنے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 10 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہو گئے ہیں۔
وزیر داخلہ علی یرلی کایا نے اپنے سوشل میڈیا صفحے سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق رات 03:27 پر 'قارتال قایا سکی مرکز'کےایک ہوٹل میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مختلف سرکاری اداروں سے 267 اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 اور زخمیوں کی تعداد 32 تک پہنچ گئی ہے۔ میں، جاں بحق ہونے والے شہریوں کے لیے اللہ سے رحمت و مغفرت کا طلبگار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگو ہوں۔
آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں اورواقعے کی عدالتی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
محکمہ محنت و سماجی تحفظ نے آگ کی تحقیقات کے لیے چار تجربہ کار انسپکٹر متعین کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نائب صدر جودت یلماز نے بھی آگ میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے سوشل میڈیا سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ متعلقہ ادارے آگ پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
متعللقہ خبریں

فلسطینی عوام پر دوسرا نکبہ مسلط کرنے کی کسی کے پاس طاقت نہیں ہے اور نہ ہی ہو گی، صدر ایردوان
ہم نےملائیشیا کے ساتھ تعلقات کو 2022 میں جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی سطح تک بڑھا دیا ہے