غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے، صدر ایردوان

ہم دنیا کے کسی بھی خطے میں  جنگوں کے حق میں نہیں ہیں

2232753
غزہ میں  جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے جنگ بندی معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد کیا جانا چاہیے اور غزہ تک بلا تعطل انسانی امداد پہنچائی جانی چاہیے۔

ایردوان نے کل صدارتی کمپلیکس میں سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے ساتھ  بلمشافہ اور بین الا وفود کی بات چیت کے بعد منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

صدر نے کہا، ’’عالمی برادری کو یقینی بنانا چاہیے کہ اسرائیل اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ جب 1967 کی سرحدوں کی بنیاد پر  اور دارالحکومت مشرقی القدس ہونے والی  جغرافیائی طور پر مربوط، آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کا وجود  عمل میں نہیں آتا ، ترکیہ اس دعوے  کا حمایتی رہے گا۔

بعد  ازاں صدر ایردوان نے پریس  نمائندوں  کے سوالات کے جوابات دیئے۔

ایک صحافی  کے سوال کہ"امریکی صدر  ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیانات میں کئی بار آپ کے ساتھ گہری دوستی کا اظہار کیا ہےاور خطے میں ترکیہ کی طاقت کی طرف توجہ مبذول کرائی ہے۔ یہ قریبی دوستی نئے دور میں ترکیہ اور امریکہ کے تعلقات  پر کس طریقے سے اثر انداز ہو گی۔" کیا آپ، ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں امریکہ کی  دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کی حمایت ختم کر ہونے کی توقع رکھتے  ہیں ؟"  کے جواب میں ترک صدر نے بتایا کہ "ان کے پہلے صدارتی دور کی دوستی کو  اسی طرح جاری رکھنا ہمارے لیے حد درجے اہم ہے۔"

صدر ایردوان نے بتایا کہ " انہوں نے  اٹل طریقے سے کہا ہے کہ 'میں روس-یوکرین جنگ کو ختم کردوں گا'، لہذا ہم  ترکیہ کے لیے اس سلسلے میں جو بھی ضروری ہوگا وہ کریں گے، کیونکہ ہم دنیا کے کسی بھی خطے میں  جنگوں کے حق میں نہیں ہیں۔ بطور ترکیہ، ہم امن کے حق میں ہیں۔ ہمیں یقین ہے کہ  قیام ِامن کے ساتھ دنیا میں ممالک کے درمیان یکجہتی  بڑھے  گی، " مسائل کو امن کے قیام کے ساتھ ہی حل کیا جا سکتا ہے، آپ جنگ سے  کسی بھی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے۔ ہمیں اسے جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔  ہم جناب ٹرمپ  کے  ساتھ اپنی بات چیت میں ان معاملات کو مذاکرات کی  میز پر لائیں گے  اور اس کے مطابق اپنے اقدامات اٹھائیں گے۔"

 



متعللقہ خبریں