ترکیہ: PKK/YPG کے 4 دہشت گرد جہنم واصل
ہم، عزیز ملّت کو دہشت گردی کی بلا سے نجات دِلانے کے لئے اپنی جدوجہد کو عزمِ مصّمم کے ساتھ جاری رکھیں گے: ترکیہ وزارت دفاع
2232121

ترک مسلح افواج مسلسل اور جامع آپریشن کر کے دہشت گردی کو اس کے گڑھ میں ختم کر رہی ہے۔
تازہ آپریشن میں عراق اور شام کے شمال میں مزید 4 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کے شمال میں 'پنجہ کلید آپریشن' کے علاقے میں PKK کے 3 دہشت گردوں کی اور شام کے شمال میں 'چشمہ امن آپریشن' کے علاقے میں PKK/YPG کے ایک دہشت گرد کی نشاندہی کے بعد آپریشن کر کے چاروں دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ترک مسلح افواج، دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں دے رہیں۔ ہم، عزیز ملّت کو دہشت گردی کی بلا سے نجات دِلانے کے لئے اپنی جدوجہد کو عزمِ مصّمم کے ساتھ جاری رکھیں گے"۔