شام کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کر کے اسے  باآسانی نگلنے کا منصوبہ خاک  میں مل گیا، صدر ایردوان

صدر ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کی ادانہ  صوبائی کانگریس سے   خطاب کیا

2232032
شام کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کر کے اسے  باآسانی نگلنے کا منصوبہ خاک  میں مل گیا، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ شام کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کر کے اسے  باآسانی نگلنے کا منصوبہ خاک  میں مل گیا ہے۔

صدر ایردوان نے جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (اے کے پارٹی) کی ادانہ  صوبائی کانگریس سے   خطاب کیا۔

بعث حکومت کے  زوال پذیر ہونے کے بعد عربوں، کردوں، ترکمانوں، سرکاسیوں، عیسائیوں، دروزے، نصیری اور دیگر تمام عناصر کے ساتھ شام کے آزادی  سے ہمکنار ہونے  کی یاد دہانی کراتے ہوئے  ایردوان نے کہا، "13 سال کی اداسی کے بعد ہمارے مہمان سر بلند رکھے ہوئے وطن واپس رہے ہیں۔   جو رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جانا چاہتے ہیں ہم اپنے ان بھائیوں کو ضروری سہولت فراہم کرتے ، لیکن ہم کسی کو ایسا کرنے پر مجبور نہیں کرتے۔"

انہوں نے بتایا کہ شام میں نئی ​​انتظامیہ تمام مذاہب، فرقوں اور نسلی گروہوں کے لیے ایک معتدل افہام و تفہیم کا مظاہرہ  کر رہی ہے، "ہم شام کے سیاسی اور جغرافیائی اتحاد کو یقینی بنانے کے لیے نئی انتظامیہ کی مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہیں۔ اس پیش رفت کے ساتھ شام کو تین ٹکڑوں میں تقسیم کرنے اور اسے آسانی سے نگلنے کا منصوبہ اب ناکام بن چکا ہے۔"

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ، شام کو ہر قسم کی مدد فراہم کرے گا تاکہ وہ اس شدید تباہی اور مصائب کو پیچھے چھوڑ کر دوبارہ ایک مکمل، مضبوط اور خوشحال ملک بن سکے۔



متعللقہ خبریں