ہم اسرائیل کے درمیان حنگ بندی اورغزہ کو انسانی امداد کی ترسیل کا قریبی جائزہ لیں گے، ترک وزیر خارجہ
اموری دورے پر آذربائیجان تشریف لیجانے والے حاقان فیدان کو آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شرف ِ ملاقات بخشا



وزیر خارجہ حاقان فیدان نے بتایا ہے کہ ہم حماس اور اسرائیل کے درمیان مستقل جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل کے معاملات کا قریبی طور پر جائزہ لیں گے۔
اموری دورے پر آذربائیجان تشریف لیجانے والے حاقان فیدان کو آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں شرف ِ ملاقات بخشا۔
وزیر فیدان نے بعد ازاں اپنے آذربائیجانی ہم منصب س جیہون بائرامووف سے بھی ملاقات کی، دونوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے فیدان نے کہا کہ ہمارے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم 15 ماہ سے جاری قتل عام کو روکیں۔ ہمیں امید ہے کہ اب سے انسانی امداد کو غزہ کے تمام حصوں تک پہنچنے دیا جائے گا اور بے گھر فلسطینی اپنے گھروں کو واپس جا سکیں گے۔ "امید ہے کہ اب سے دونوں ریاستوں کے درمیان کوئی حل نافذ ہو جائے گا اور خطے میں امن قائم ہو گا۔"
حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر فیدان نے کہا کہ ہم جنگ بندی کو مستقل بنانے اور غزہ تک انسانی امداد پہنچانے کے معاملات پر عمل کریں گے۔
اس موقع پر بائراموف نے کہا کہ "غزہ میں جنگ بندی کا قیام ایک اہم واقعہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ تمام فریقین غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کی پاسداری کریں گے۔"
آذربائیجانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کو بین الاقوامی نظام میں ایک اداکار بنانے کے لیے ترکیہ اور آذربائیجانی ڈپلومیسی نئی انتظامیہ سے مکمل تعاون کے لیے تیار ہے۔