ترک وزیر خارجہ کی سلووینیا کی نائب وزیر اعظم سے انقرہ میں ملاقات

دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون میں اضافے اور دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون جیسے امور پر تبادلہ خیال

2230195
ترک وزیر خارجہ کی سلووینیا کی نائب وزیر اعظم سے انقرہ میں ملاقات

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ترکیہ۔ سلووینیا مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کے لیے ترکیہ کے دورے پر موجود  سلووینیا کی نائب وزیر اعظم او رخارجہ اور یورپی امور کی وزیر تانجا فاجون سے ملاقات کی۔

دارالحکومت انقرہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون میں اضافے اور دفاعی صنعت کے شعبے میں تعاون جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور شام اور غزہ کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات کے دوران وزیر فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی برادری شام  سے تعاون کرے۔ انہوں  نے یہ بھی کہا کہ غزہ میں جلد از جلد مستقل جنگ بندی کا قیام اور خطے میں انسانی امداد کی بلاتعطل ترسیل کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

وزیر خارجہ  فیدان  نے ناروے کے ہم منصب ایسپین بارتھ ایدے سے فون پر بات کی، اس دوران  شام کی تازہ ترین صورتحال اور غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



متعللقہ خبریں