اسرائیل  کے غزہ میں  قتل و غارت کا ضرور احتساب ہو گا، ترک اسپیکر اسمبلی

غاصب صیہونی حکومت کو کئی بین الاقوامی پلیٹ فارموں پرجوابدہ ٹھہرایا جائے گا

2230322
اسرائیل  کے غزہ میں  قتل و غارت کا ضرور احتساب ہو گا، ترک اسپیکر اسمبلی

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل  کے غزہ میں  قتل و غارت کا ضرور احتساب ہو گا۔

استنبول میں باب علی اجلاس کے دائرہ کار میں منعقدہ "نئے عالمی نظام کی تلاش اور ترکیہ کا کردار" کے عنوان سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے  اسپیکر  قرتولمش نے  کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کو کئی بین الاقوامی پلیٹ فارموں پرجوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

انہوں نے  غزہ میں انسانی المیہ کے  برخلاف  دنیا کے کئی  ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہونے کی یاد دہانی کراتے  ہوئے کہا:  کہ "انسانی محاذ  کی  طرف سے کیا گیا ہر احتجاجی  مظاہرہ اور ہر وہ نعرہ جو انہوں نے 'فلسطین کی آزادی'  کے حق میں لگایا  ہے، نے  بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی عدالتوں کو متاثر کیا  ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ نیتن یاہو اور اس کے ٹولے  کے اچھے دن ہیں ، ان کو حقائق کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے  کہا کہ دنیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے تضادات اور تنازعات کا دور آئے گا،

"ایک طرف انصاف کا دفاع کرنے والوں اور دوسری طرف ظلم کا دفاع کرنے والوں کے درمیان جدوجہد اور تضاد ات سامنے آئیں گے۔ انسانی محاذ نے انصاف کا دفاع کرنے والوں کی اس مسئلے پر اکٹھے ہونے کی ایک ٹھوس مثال قائم کی ہے۔ہم فلسطینی  دعوے کی حمایت صرف اسی صورت میں کر سکتے ہیں جب ان کا انصاف کا جذبہ بہت بلند ہو۔



متعللقہ خبریں