شمالی شام میں آپریشن،9 دہشتگرد ہلاک
شمالی شام میں کی جانے والی کارروائیوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے/وائی پی جی کے مزید 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا
2230399

شمالی شام میں کی جانے والی کارروائیوں میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے/وائی پی جی کے مزید 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
وزارت قومی دفاع کے مطابق،شمالی شام میں حملے کی تیاری کرنے والے پی کے کے / وائی پی جی کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔
وزارت کے بیان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم کا پیغام دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ دہشت گرد وں کا اس علاقے سے صفایا نہیں کیا جاتا۔