نئی شامی انتظامیہ کے وزیر خارجہ کل ترکیہ تشریف لا رہے ہیں

نئی شامی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی اپنے وفد کے ہمراہ  کل ترکیہ تشریف لا رہے ہیں

2230334
نئی شامی انتظامیہ کے وزیر خارجہ کل ترکیہ تشریف لا رہے ہیں

شام میں 61 سالہ بعث اقتدار کے خاتمے کے بعد نئی شامی انتظامیہ، ترکیہ کے ساتھ، سفارتی روابط جاری رکھے ہوئے ہے۔

نئی شامی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی اپنے وفد کے ہمراہ  کل ترکیہ تشریف لا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں شیبانی نے کہا ہے کہ "14 سالوں سے جمہوریہ ترکیہ نے شامی عوام کو کسی بھی وقت تنہا نہیں چھوڑا۔ کل ہم ترکیہ کا پہلا سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔ اس دورے کا مقصد نئے شام کی نمائندگی کرنا ہے"۔

واضح رہے کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقدہ 'شام اجلاس' کے دوران نئی شامی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی کے ساتھ ملاقات کی تھی۔



متعللقہ خبریں