ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان سعودی عرب کے دورے پر

وزیر خارجہ خاقان فیدان کی سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور یورپی یونین کی نمائندہ برائے امورِ خارجہ و سلامتی پالیسی 'کایا کالاس' کے ساتھ ملاقات

2229604
ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان سعودی عرب کے دورے پر

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے، ریاض میں منعقدہ 'شام اجلاس'  کے دائرہ کار میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اور یورپی یونین  کی نمائندہ برائے امورِ خارجہ  و سلامتی پالیسی 'کایا کالاس' کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "وزیر خارجہ فیدان نے اجلاس کے دائرہ کار میں اپنے سعودی ہم منصب بِن فرحان کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے اپنے اگلے بیان میں فیدان کی، یورپی یونین  کی نمائندہ برائے امورِ خارجہ  و سلامتی پالیسی 'کایا کالاس' کے ساتھ اور امریکہ وزارتِ خارجہ کے نائب مشیر برائے سیاسی امور ' جان باس'  کے ساتھ ملاقاتوں کا ذکر کیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں