ترکیہ: PKK کے 6 دہشت گرد غیر فعال
دہشت گرد تنظیموں کے خلاف حفاظتی اور کلین اَپ تدابیر جاری ہیں، ہم دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی کرنے کے معاملے میں پُرعزم ہیں: ترکیہ وزارت دفاع
2229941

عراق اور شام کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK کے 6 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔
ترکیہ وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گرد تنظیموں کے خلاف حفاظتی اور کلین اَپ تدابیر جاری ہیں۔
بیان کے مطابق "عراق کے شمال میں پنجہ۔کلید آپریشن کے علاقے میں PKK کے 3 دہشت گردوں کو اور شام کے شمال میں چشمہ امن کے علاقے میں PKK/YPG کے 3 دہشت گردوں کو غیر فعال کر دیا گیا ہے۔ ہم دہشت گردی کی مکمل بیخ کنی کرنے کے معاملے میں پُرعزم ہیں"۔