پی کےکے خود کو ختم کر دے یہی بہتر ہوگا: ایردوان
ایردوان نے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے ہمارے خطے کا استحصال کرنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ دہشت گردی کو بطور ہتھیار اور آلہ استعمال کرنے کا دور مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے پاس اپنے آپ کو ختم کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔
صدر ایردوان ، جو انصاف و ترقی پارٹی کے چیئرمین بھی ہیں انہوں نے شانلی عرفا میں اپنی پارٹی کی آٹھویں عام صوبائی کانگریس سے خطاب کیا۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے ، ایردوان نے کہا کہ 40 سالوں سے علیحدگی پسند تنظیم کے ذریعہ منظرنامے نافذ کیے گئے ہیں۔
ایردوان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس گندے کھیل کی زندگی اب ختم ہو چکی ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کے ذریعے ہمارے خطے کا استحصال کرنے والوں کا دور ختم ہو چکا ہے۔ دہشت گردی کو بطور ہتھیار اور آلہ استعمال کرنے کا دور مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم نے اس دھرتی پر خون، آنسو اور درد کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، اس نے امتیازی سلوک، نسل پرستی اور جبر کے سوا کچھ نہیں دیا۔ میں یہ بات بہت واضح طور پر کہنا چاہوں گا کہ دہشت گردی کے ساتھ کہیں نہیں جا سکتا۔ ایسا کوئی نتیجہ نہیں ہے جو تشدد کے ذریعے حاصل کیا جا سکے۔ خون بہانے سے کوئی مقصد حاصل نہیں ہوتا۔ یہ واضح طور پر دیکھا گیا ہے کہ دہشت گردی سے کوئی نتیجہ حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔ علیحدگی پسند تنظیم کے پاس اپنے آپ کو ختم کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ وہ چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور ملک اور خطے سے دہشت گردی کا سیاہ سایہ مکمل طور پر ختم ہو، ایردوان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا مشترکہ جغرافیہ کشیدگی اور عدم استحکام سے نہیں بلکہ معاشی، تجارتی اور انسانی تعاون سے نشان زد ہو۔