ترکیہ میں اتحاد اور بھائی چارہ PKK/YPG کے خاتمے سے ہی ممکن ہے: قورتلمش

ترکیہ میں اتحاد اور بھائی چارہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خاتمے سے ہی ممکن ہے: نعمان قورتلمش

2229124
ترکیہ میں اتحاد اور بھائی چارہ PKK/YPG کے خاتمے سے ہی ممکن ہے: قورتلمش

ترکیہ قومی  اسمبلی  کے اسپیکر نعمان قورتلمش نے کہا ہے کہ ترکیہ میں اتحاد اور بھائی چارہ دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے خاتمے سے ہی ممکن ہے۔

نعمان قورتلمش نے' 10 جنوری یومِ صحافی' کے موقع پر پارلیمانی صحافیوں کی ایسوسی ایشن کا دورہ کیا اور یہاں خطاب میں کہا ہے کہ  "ترکیہ کا سب سے اہم مقصد اتحاد و یکجہتی ہے اور یہ صرف دہشت گردی سے پاک ترکیہ کی تعمیر سے ہی ممکن ہے"۔

انہوں  نے کہا ہے کہ سب سے پہلے PKK کا خاتمہ، ہتھیاروں کی تباہی اور ترکیہ میں جمہوری طریقوں کے مطابق حرکت کرنا ضروری ہے۔

قورتلمش نے کہا ہے کہ" ترکیہ سرحد پار دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ PKK/YPG کو ہتھیار ڈالنے کی اپیل پر عمل کرنا چاہیے۔ لیکن اگر کوئی اس اپیل کو نظر انداز کر کے دہشت گردانہ کارروائیاں جاری  رکھتا ہے تو ترک حکومت ان کے خلاف تمام ضروری اقدامات کرنے  کی صلاحیت رکھتی  ہے"۔



متعللقہ خبریں