ترکیہ: لبنان کے صدر جوزیف عون کو مبارکباد

ہمیں امید ہے کہ آئندہ دنوں میں متوقع نئی حکومت لبنان کے استحکام اور علاقائی امن و خوشحالی میں کردار ادا کرے گی: ترکیہ وزارت خارجہ

2228907
ترکیہ: لبنان کے صدر جوزیف عون کو مبارکباد

ترکیہ نے لبنان کے نو منتخب صدر جوزیف عون کو مبارکباد پیش کی ہے۔

ترکیہ وزارت خارجہ کی طرف سے جوزیف عون  کی عہدہ  صدارت پر تعیناتی سے متعلق تحریری بیان  جاری کیا گیا ہے۔

بیان میں صدر عون کو مبارکباد پیش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ دنوں میں متوقع نئی حکومت لبنان کے استحکام اور علاقائی امن و خوشحالی میں کردار ادا کرے گی۔

واضح رہے کہ لبنان میں دو سالہ صدارتی خلاء اور سیاسی بحران کے بعد اسمبلی نشست کے دوسرے مرحلے میں مسلح افواج کے سربراہ جوزف عون کو لبنان کا 14 واں صدر منتخب کر لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں