شمالی شام، علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے 20 دہشت گردوں کے خلاف ترک آپریشن
شمالی شام میں PKK/YPG کے 20 دہشت گردوں کا تعین ہوا تھا
2229070
شمالی شام میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG سے تعلق رکھنے والے 20 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا۔
اس حوالے سے وزارت قومی دفاع کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ شمالی شام میں PKK/YPG کے 20 دہشت گردوں کا تعین ہوا۔
دہشت گردوں کو فائر سپورٹ گاڑیوں اور مسلح ڈراونز کے ذریعے آپریشن کر کے بے اثر کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ہماری جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔"