انقرہ، صدر ایردوان کی امریکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

مذاکرات میں  شام میں تمام اداکاروں کو انسانی حقوق کا احترام کرنے، بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرنے اور شہریوں اور اقلیتوں  حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر غورکیا گیا

2220176
انقرہ، صدر ایردوان کی امریکی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

صدر رجب طیب ایردوان نے گزشتہ رات دارالحکومت انقرہ آنے والے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا  کو شرف ملاقات بخشا۔

اس  دوران ترکیہ اور امریکہ کے  باہمی تعلقات، شام کی تازہ ترین پیش رفت اور عالمی اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ نئے دور میں تمام شعبوں میں ترکیہ۔ امریکہ تعلقات کو بہتر بنانے کی ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا ترکیہ شروع سے ہی شام کی علاقائی سالمیت، اتحاد اور واحدانہ  انتظامی  ڈھانچے کے تحفظ کے حق میں رہا ہے، عالمی برادری کو شام میں اداروں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔

ایردوان نے کہا کہ ترکیہ، شام میں سرگرم اور  بنیادی طور پر اپنی قومی سلامتی کے لیے تمام دہشت گرد تنظیموں، خاص طور پر PKK/PYD/YPG اور داعش دہشت گرد تنظیموں جو کہ ترکیہ کے لیے خطرہ تشکیل دیتی ہیں  کے خلاف نبرد آزما رہے گا ،  ترکیہ نیٹو کا  واحد  رکن ہے، جس نے  داعش کے خلاف  میدان میں  جنگ کی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم  PKK کومیدان میں حالات کو ایک موقع میں تبدیل کرنے کی اجازت نہیں دیں گے اور داعش کے خلاف جنگ میں  ہر گز  نرمی کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

اس ملاقات کے حوالے سے  امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ  "سیکرٹری بلنکن نے امریکہ-ترکیہ  مضبوط علاقائی تعاون اور شامیوں کی زیرقیادت اور ملکیت کی حامل  جوابدہ اور جامع حکومت کی سیاسی منتقلی کے معاملے میں تعاون و حمایت کے حوالے سے ہمارے مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔"

مذاکرات میں  شام میں تمام اداکاروں کو انسانی حقوق کا احترام کرنے، بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری کرنے اور شہریوں اور اقلیتوں  حقوق کے تحفظ کی ضرورت پر غورکیا گیا۔

بتایا گیا کہ بلنکن نے استقبالیہ کے دوران شام میں بے گھر ہونے والے لوگوں کو امداد فراہم کرنے کی اہمیت اور داعش مخالف اتحاد ی قوتوں  کی کاروائیوں کو جاری رکھنے کی اہمیت  پر توجہ مبذول کروائی۔

وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے  کہ انٹونی بلنکن نے  علاوہ ازیں  غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کو فوری طور پر پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ضرورت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

انقرہ کے ہوائی اڈے پر بند کمرے میں ہونے والی اس ملاقات  کے دوران وزیر خارجہ  حاقان فیدان بھی موجود تھے۔


 



متعللقہ خبریں