ترکیہ: صومالیہ اور ایتھوپیا کے مابین مفاہمت، امن و تعاون کی جانب، ایک قدم ہے
صومالیہ اور ایتھوپیا کے مابین صومالی لینڈ تنازع پر طے پانے والی مفاہمت امن و تعاون کی جانب ایک قدم ہے: صدر رجب طیب اردوعان
2219744

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان 'تاریخی مفاہمت' کا اعلان کیا ہے۔
صدر اردوعان نے، صومالی لینڈ کے تنازع پر انقرہ کے زیرِ ثالثی جاری مذاکرات میں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمد اور ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد کے درمیان طے پانے والی "تاریخی مفاہمت" کی تعریف کی ہے۔
ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر اردوعان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان تنازع کے حل سے متعلق ایک اعلامیے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اسے مفاہمت کو صومالیہ اور ایتھوپیا کے مابین امن و تعاون کی جانب ایک قدم قرار دیا۔
اردوعان نے، افریقہ کے اس اہم خطے میں استحکام کے فروغ کے ساتھ، ترکیہ کے تعاون کے ہدف پر بھی زور دیا ہے۔