ترکیہ: 'انقرہ اعلامیہ'، افریقی عوام اور ممالک میں، ترکیہ کی قابل اعتماد حیثیت کا اہم مظہر ہے

صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان طے پانے والا انقرہ اعلامیہ، افریقہ میں عوام اور ریاستوں کے دلوں میں ترکیہ کی قابل اعتماد حیثیت کا ایک اہم مظہر ہے: فخر الدین آلتن

2219767
ترکیہ: 'انقرہ اعلامیہ'، افریقی عوام اور ممالک میں، ترکیہ کی قابل اعتماد حیثیت کا اہم مظہر ہے

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے دارالحکومت انقرہ میں صومالیہ کے صدر حسن شیخ محمود سے ملاقات کی ہے۔

دو طرفہ ملاقات کے بعد صدر اردوعان اور صدر محمود نے اپنے بین الوفود ملاقات کی بھی قیادت کی ہے۔

 صدر اردوعان نے ایتھوپیا کے وزیراعظم ابی احمد کے ساتھ بھی دو طرفہ اور بین الوفود ملاقات کی۔

ملاقاتوں کے بعد، صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان انقرہ اعلامیہ پر دستخط ہوئے۔ اعلامیہ کے ذریعے فریقین نے اختلافات اور متنازعہ مسائل کو پیچھے چھوڑنے اور مشترکہ خوشحالی کی سمت میں تعاون اور عزم کے ساتھ آگے قدم بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے سربراہ  فخر الدین آلتن نے اعلامیہ کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ "صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان طے پانے والا انقرہ اعلامیہ، افریقہ میں عوام اور ریاستوں کے دلوں میں ترکیہ کی قابل اعتماد حیثیت کا ایک اہم مظہر ہے۔

آلتون نے کہا ہے کہ "ہم، ترکیہ کی ثالثی میں صومالیہ اور ایتھوپیا کے درمیان طے پانے والے، اس معاہدے کے ذریعے امید کرتے ہیں کہ یہ سمجھوتہ دو دوست ممالک میں ہی نہیں پورے خطے، براعظم اور دنیا بھر کے لیے امن، سکون اور استحکام کا ضامن بنے گا۔



متعللقہ خبریں