ترکیہ: ہم، شام میں اسرائیلی پیش قدمی کی مذّمت کرتے ہیں
شام کے لئے اس حساس دور میں اسرائیل نے دوبارہ اپنی قبضہ گیر ذہنیت کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے: ترکیہ وزارت خارجہ
2219032
ترکیہ نے، شام کے ساتھ بفر زون میں، اسرائیل کی مسلسل پیش قدمی کی مذّمت کی ہے۔
ترکیہ وزارت خارجہ نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ "ہم ،اسرائیل کی طرف سے، 1974 کے بفر زون معاہدے کی اور معاہدے کے رُو سے عسکری قوت سے پاک کئے گئے علاقے میں اسرائیلی فوجوں کی دراندازی اور شامی سرزمین میں پیش قدمی کی شدید مذمت کرتے ہیں"۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "اس حساس دور میں، جب شام کے عوام کو ایک طویل انتظار کے بعد امن و استحکام کے حصول کا موقع ملا ہے، اسرائیل نے دوبارہ اپنی قبضہ گیر ذہنیت کا مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے"۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ"ہم دوبارہ اور نہایت مصّمم شکل میں اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم شام کی خودمختاری، سیاسی اتحاد اور زمینی سالمیت کی حمایت کرتے رہیں گے"۔