صدر ایردوان کی نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ سے ٹیلی فونک بات چیت
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق ایردوان کی روٹ سے ملاقات کے دوران شام کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا
2219094
صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹ سے فون پر بات کی۔
صدارتی محکمہ اطلاعات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ کے مطابق ایردوان کی روٹ سے ملاقات کے دوران شام کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران صدر ایردوان نے کہا کہ ترکیہ شام میں خانہ جنگی کے پہلے دن (2011) سے شام کی علاقائی سالمیت اور استحکام کے تحفظ کا دفاع کرتا چلا آرہا ہے ، شام کی انتظامیہ شامی عوام کے ہاتھ میں ہونی چاہیے۔
ایردوان نے کہا کہ ترکیہ دہشت گردی سے پاک شام کی نشاط نو کے لیے اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا۔