ہم شام میں ایک تاریخی موڑ کا مشاہدہ کر رہے ہیں، ترک اسپیکرِ اسمبلی

"ترکیہ ایک آزاد اور جمہوری شام کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرے گا

2218594
ہم شام میں ایک تاریخی موڑ کا مشاہدہ کر رہے ہیں، ترک اسپیکرِ اسمبلی
cevdet yilmaz.jpg
numan kurtulmus.jpg

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی  کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے کہا ہے  کہ ہم شام میں ایک تاریخی موڑ کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔

نعمان قرتولمش نے پارلیمانی جنرل اسمبلی میں 2025 کے بجٹ مذاکرات کے آغاز پر  خطاب کیا ۔

قرتولمش نے کہا، "ترکیہ ایک آزاد اور جمہوری شام کی تعمیر کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کرے گا، ترکیہ کی اہم ترجیحات میں سے ایک تارکین وطن جن کی ہم اپنے ملک میں کئی سالوں سے میزبانی کر رہے ہیں کی شام کو باعزت اور محفوظ واپسی کو یقینی بنا نے کے عمل کو سرعت دلانا  ہے ۔"

جنرل اسمبلی میں 2025 کے بجٹ  مذاکرات کے دوران خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر جودت یلماز نے بھی  شام کی پیش رفت پر اپنا جائزہ پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شام سے ترکیہ مخالف  دہشت گردی کے خطرات کے خلاف تمام احتیاطی تدابیر اختیار کر لی گئی ہیں، ہمارے شامی بھائی بحفاظت، باعزت اور رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جائیں گے۔"

 



متعللقہ خبریں