ترکیہ: وزیر خارجہ فیدان دوحہ میں، ملاقاتیں و مذاکرات
وزیر خارجہ خاقان فیدان کی 'شام مذاکراتی کمیشن' کے سربراہ بدر جاموس سے ملاقات
2218154
ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں منعقدہ '22ویں دوحہ فورم' کے موقع پر قطر کے امیر شیخ تمیم بن حامد الثانی کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
وزیر خارجہ فیدان نے 'شام مذاکراتی کمیشن' کے سربراہ بدر جاموس، قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی اور مالی کے وزیر برائے خارجہ امور و بین الاقوامی تعاون 'عبد اللہ ڈیوپ' سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
اس کے علاوہ فیدان، شام کے لئے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی، گیر اوپیڈرسن سے بھی ملے ہیں۔