ترکیہ، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ مذاکرات کی میز پر
اجلاس میں شام میں سیاسی عمل کے دوبارہ آغاز، شام کی زمینی سالمیت اور زمینی سالمیت کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے
2218223
ترکیہ، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی ہے۔
آستانہ فارمیٹ پر کئے گئے اس اجلاس میں شام میں سیاسی عمل کے دوبارہ آغاز کی اہمیت پر بات چیت کی گئی اور شام کی زمینی سالمیت اور زمینی سالمیت کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی ہے۔
اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں شامی بحران کے سیاسی حل پر زور دیا گیا اور کہا گیا ہے کہ بحران کا دوام ملکی، علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے حوالے سے خطرناک حالات کا سبب بن رہا ہے۔
تمام فریقین نے ایک ایسے سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے جو فوجی آپریشن کے خاتمے کی اور شہریوں کو بحران کے اثرات سے محفوظ رکھنے کی راہ ہموار کرے۔