ہم، شام میں قیامِ امن و سلامتی کے خواہش مند ہیں: اردوعان

ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ہمسایہ ملک 'شام' کو وہ امن و سلامتی حاصل ہو جائے جس کا وہ گذشتہ 13 سال سے متمنی ہے: صدر رجب طیب اردوعان

2218189
ہم، شام میں قیامِ امن و سلامتی کے خواہش مند ہیں: اردوعان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ہمسایہ ملک 'شام' کو وہ امن و سلامتی حاصل ہو جائے جس کا وہ گذشتہ 13 سال سے متمنی ہے۔

صدر اور حزب اقتدار 'انصاف و ترقی پارٹی (اے کے پارٹی) کے سربراہ اردوعان نے  غازی آنتپ میں منعقدہ 8ویں ضلعی پارٹی اجلاس سے خطاب کیا۔

انہوں  نے کہا ہے کہ میں، ایک ایسے دور میں کہ جب شامی بحران انسانیت اور بھائی چارے کا میزان بن چُکا ہے، غازی آنتپ کے عوام کو ایک باضمیر رویّے کا مظاہرہ کرنے پر خاص طور پر مبارکباد  پیش کرتا ہوں۔ آپ 13 سال سے نہایت باوقار شکل میں ان مظلوموں کی حفاظت کررہے ہیں اور  شامی مہاجرین کے معاملے میں آپ نےہمیشہ بھائی چارے کا اصول ملحوظِ خاطر رکھا ہے"۔

شام کی  تازہ  صورتحال پر بات  کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ "ادلب میں شہریوں پر بڑھتے ہوئے حملوں نے صبر کے پیمانے کو لبریز کر کے حالات کو موجودہ صورتحال کی طرف دھکیل دیا ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ترکیہ کسی بھی ملک کی زمین کا خواہش مند نہیں ہے۔بحیثیت ترکیہ  ہم یہی چاہتے ہیں کہ  ہمارا پڑوسی ملک 'شام' جلد از جلد اس امن، استحکام اور سلامتی کو حاصل کر لے جس کا وہ  گذشتہ 13 سال سے متمنی ہے"۔

صدر اردوعان نے کہا ہے کہ شام کو کئی المناک واقعات، قتل عام اور انسانیت سوزحالات دیکھنے پڑے ہیں اور اب ہم شامی زمین کوتحفظ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں  نے کہا ہے کہ "بحیثیت ترکیہ ، ہم کسی ایسی کاروائی کی اجازت نہیں دیں گے جو ہماری  قومی سلامتی اور قومی مفادات کو خطرے میں ڈال دے۔ ذمے دار تمام کرداروں اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے  شام کی زمینی سالمیت  کے تحفظ کے ساتھ تعاون، ہمارے پورے علاقے کے لیے، اختیار کیا جا سکنے والا موزوں ترین  راستہ ہو گا۔



متعللقہ خبریں