وزیر خارجہ حاقان فیدان کی وسیع پیمانے کی سفارتی سرگرمیاں
آستانہ فارمیٹ میں ہونے والی ملاقاتوں میں ترکیہ، روس اور ایران شام میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں
وزیر خارجہ حاقان فیدان کی وسیع پیمانے کی سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
فیدان نے قطر میں منعقدہ 22ویں دوحہ فورم میں شرکت کی۔
فیدان نے آستانہ فارمیٹ میں منعقدہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں اپنے روسی اور ایرانی ہم منصبوں سے ملاقات کی۔
وزیر فیدان نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ شام میں تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا۔
وزارت خارجہ نے ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
آستانہ فارمیٹ میں ہونے والی ملاقاتوں میں ترکیہ، روس اور ایران شام میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔
اس ملاقات سے قبل وزیر فیدان نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات بھی کیے ۔
وزارتی ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تعمیری اور جامع ماحول میں ہوئی اور شام کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک وزیر نے حماس کے سیاسی بیورو کے ارکان سے بھی بات چیت کی۔