ترکیہ، یونان کی طرف سے سمندر میں دھکیلے گئے غیر قانونی تارکین ِ وطن کو بچا لیا گیا

ضلع کے سمندر  میں  ایک لائف رافٹ پر غیر قانونی  تارکین وطن کا ایک گروپ موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر کوسٹ گارڈ کی ایک کشتی  کو  سمندر میں بھیجا گیا

2218044
ترکیہ، یونان کی طرف سے سمندر میں دھکیلے گئے غیر قانونی تارکین ِ وطن کو بچا لیا گیا

صوبہ معلا کے  ضلع  بودرم کے سمندر  سے 21 غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا۔

ضلع کے سمندر  میں  ایک لائف رافٹ پر غیر قانونی  تارکین وطن کا ایک گروپ موجود ہونے کی اطلاع ملنے پر کوسٹ گارڈ کی ایک کشتی  کو  سمندر میں بھیجا گیا ۔

ٹیموں نے یونانی عناصر کی جانب سے ترکیہ کے علاقائی پانیوں میں دھکیلنے جانے  والے لائف بیڑے پرموجود  21 غیر قانونی تارکین وطن کو زندہ بچالیا ، جن میں 6 بچے بھی شامل تھے۔

غیر قانونی تارکین وطن کو  ضروری قانونی کاروائی کے بعد  صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن مینجمنٹ کے حوالے کر دیا گیا۔



متعللقہ خبریں