ترک وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے شام کے حوالے سے بات چیت

اپوزیشن کے ساتھ بات چیت اور سیاسی عمل کا آغاز کرنا چاہیے اور خطے کے تمام اداکاروں کو اس سلسلے  میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے

2217965
ترک وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے شام کے حوالے سے بات چیت

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے متحدہ امریکہ  کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

وزارت خارجہ کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق  اس دوران  شام کی تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر فیدان نے سابقہ  غلطیوں کو نہ دہرانے کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے  اس بات پر زور دیا کہ اس موقع پر حکومت کو حقیقت پسندی سے کام لینا چاہیے، اپوزیشن کے ساتھ بات چیت اور سیاسی عمل کا آغاز کرنا چاہیے اور خطے کے تمام اداکاروں کو اس سلسلے  میں تعمیری کردار ادا کرنا چاہیے۔

فیدان نے بلنکن کو بتایا کہ دہشت گرد تنظیموں جیسے PKK اور داعش کو شام میں افراتفری کے ماحول سے فائدہ اٹھانے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔

وزیر خارجہ نے  یہ بھی کہا کہ حکومت کی ملکیت میں موجود کیمیائی ہتھیاروں کو خطے کے لیے خطرہ بننے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنا فائدہ مند ہوگا۔

فیدان نے خطے تک انسانی امداد پہنچانے کی اہمیت کی یاد دہانی کراتے  ہوئے کہا کہ ترکیہ  نے اس سلسلے میں ضروری  امداد فراہم کی ہے۔



متعللقہ خبریں