قبرصی یونانی انتظامیہ کی اسلحہ سازی پر ترکیہ کا رد عمل
قبرصی یونانی انتظامیہ کی طرف سے اپنائی گئی یہ غلط پالیسی ہمارے خطے کے استحکام اور امن کو مزید خراب کر سکتی ہے
2218025
ترکیہ نے قبرصی یونانی انتظامیہ کی طرف سے ہتھیاروں کی سرگرمیوں میں حالیہ تیزی پرشدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم دیکھ رہے ہیں کہ قبرصی یونانی انتظامیہ نے حال ہی میں اپنی اسلحہ سازی کی سرگرمیوں میں تیزی لائی ہے۔ ہم اس معاملے پر شمالی قبرص ترک جمہوریہ کی وزارت خارجہ کے بیان میں درج خیالات کا اشتراک کرتے ہیں۔
" ہم اس چیز کی یاد دہانی کرانا چاہتے ہیں کہ قبرصی یونانی انتظامیہ کی طرف سے اپنائی گئی یہ غلط پالیسی ہمارے خطے کے استحکام اور امن کو مزید خراب کر سکتی ہے اور جزیرے پر اسلحہ سازی کی دوڑ کا موجب بن سکتی ہے۔"