ترکیہ نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور اتحاد کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت کی ہے
صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں صدارتی کمپلیکس میں منعقد ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد ایک اعلامیہ جاری کیا گیا
قومی سلامتی کونسل نے کہا ہے کہ ترکیہ نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور اتحاد کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت کی ہے اور وہ تمام ضروری تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
یہ اعلامیہ صدر رجب طیب ایردوان کی صدارت میں صدارتی کمپلیکس میں منعقد ہونے والے قومی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد جاری کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شام میں تازہ ترین پیش رفت (حکومتی فورسز اور ان کے مخالفین کے درمیان تنازعات) کو شہری آبادی کے جان و مال کے تحفظ کو نقصان پہنچانے سے روکنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانا ضروری ہے اور درج ذیل باتوں پر زور دیا گیا:
"ایک بار پھر یہ دیکھا گیا ہے کہ حکومت کو اپنے ہی لوگوں اور مشروع مخالفین کے ساتھ سمجھوتہ کرنا چاہیے، ہمارے ملک نے ہمیشہ شام کی علاقائی سالمیت اور اتحاد کے تحفظ کے لیے بھرپور حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرنے کے لیے تیار ہےاور کہا گیا کہ ہم ان دہشت گرد تنظیموں کو کبھی نہیں چھوڑیں گے جو عدم استحکام کے ماحول سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتی ہیں۔"
اس بات پر زور دیا گیا کہ ہماری قومی سلامتی اور ہمارے عوام کو در پیش خطرات کو ختم کر دیا جائے گا۔