صدر ایردوان کی روسی صدر پوتن سے ٹیلی فونک بات چیت

بات چیت میں  ترکیہ اور روس کے تعلقات اور شام کی تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال

2216743
صدر ایردوان کی روسی صدر پوتن سے ٹیلی فونک بات چیت

صدر رجب طیب ایردوان نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر بات کی۔

صدارتی محکمہ اطلاعات کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق،  بات چیت میں  ترکیہ اور روس کے تعلقات اور شام کی تازہ ترین پیش رفت کے ساتھ ساتھ عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس دوران ایردوان نے کہا کہ ترکیہ ایک طرف شام کی علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے تو  دوسری طرف  یہ شام کے منصفانہ اور مستقل حل کے لیے کوشاں ہے۔ لیکن ہمیں اس کے ساتھ ساتھ   خطے میں سفارت کاری کے لیے  موزوں ماحول کرنا بھی ہو گا، اس مرحلے میں شامی حکومت کو سیاسی حل کے عمل میں شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ شام میں تازہ ترین پیش رفت کے تناظر میں سب سے اہم معاملہ یہ ہے کہ اس دوران  شہریوں کو نقصان نہ پہنچے،  شام کو مزید  عدم استحکام  پیدا کرنے کا سبب نہیں  بننا چاہیے،ترکیہ شام میں امن کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کر رہا ہے۔

صدر ایردوان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شام میں تازہ ترین پیش رفت سے فائدہ اٹھانے کے درپےعلیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK اور اس کی شاخوں کے  خلاف  ترکیہ  اپنی جنگ کو پُرعزم  طریقے سے جاری رکھے گا۔



متعللقہ خبریں