ترکیہ ہاؤسنگ میں اپنے تجربات سے سعودی عرب کو بھی مستفید کرائے گا
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طے پانے والے اس معاہدے سے ترک ٹھیکہ دار فرموں کو سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر منصوبوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا
ترکیہ ہاؤسنگ میں اپنے تجربات سے سعودی عرب کو بھی مستفید کرائے گا۔
وزارت ماحولیات، شہری آباد کاری اور موسمیاتی تبدیلی کی شراکت داری فرم املاک ہاوسنگ سرمایہ کاری نے سعودی عرب کی نیشنل ہاؤسنگ کمپنی کے ساتھ مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں طے پانے والے اس معاہدے سے ترک ٹھیکہ دار فرموں کو سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر منصوبوں میں حصہ لینے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
بڑے شہروں بالخصوص دارالحکومت ریاض اور جدہ میں تعمیر کی جانے والی چار لاکھ نئی رہائش گاہوں کے لیے ترک کمپنیوں کو ترجیح دی جائے گی۔
ماحولیات، شہری کاری اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مرات قورم نے اس موضوع پر اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ معاہدے کی بدولت سعودی شہروں میں پائیدار شہری آبادکاری کو عملی جامہ پہنایا جائیگا۔
اس طرح دونوں ممالک کے اقتصادی و سفارتی روابط میں مزید پختگی آئے گی۔
متعللقہ خبریں
نئی شامی انتظامیہ کے وزیر خارجہ کل ترکیہ تشریف لا رہے ہیں
نئی شامی انتظامیہ کے وزیر خارجہ اسعد حسن الشیبانی اپنے وفد کے ہمراہ کل ترکیہ تشریف لا رہے ہیں