شمالی عراق میں آپریشن،پی کےکے کے 5 دہشتگرد ہلاک
بیان میں کہا گیا ہےکہ ہماری ترک مسلح افواج دہشت گرد تنظیم پی کے کے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 28-29 نومبر 2024 کو شمالی عراق میں کیے گئے فضائی آپریشن کے نتیجے میں ، متینہ کے علاقے میں پی کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے
2216524
عراق کے شمال میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
ترک امور دفاع کی جانب سے اس موضوع پر ایک بیان جاری کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہےکہ ہماری ترک مسلح افواج دہشت گرد تنظیم پی کے کے پر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ 28-29 نومبر 2024 کو شمالی عراق میں کیے گئے فضائی آپریشن کے نتیجے میں ، متینہ کے علاقے میں پی کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ترک مسلح افواج عزم و جاں نثاری کے جذبے کے تحت دہشت گردی کو اس کی جڑ سے ختم کرنے کی پوری صلاحتی رکھتی ہیں۔