ترک وزیر خارجہ کی اپنے امریکی اور سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

ترکیہ کسی بھی ایسی پیش رفت کے خلاف ہے جس سے خطے میں عدم استحکام بڑھے،  ہم  اس تناظر میں شام میں کشیدگی میں گراوٹ لانے کے حق میں ہیں

2215846
ترک وزیر خارجہ کی اپنے امریکی اور سعودی ہم منصب سے ٹیلی فونک بات چیت

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان الا سعود کے ساتھ فون پر شام کے واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔

حاقان فیدان نے بلنکن کے ساتھ  بات چیت میں  کہا کہ ترکیہ کسی بھی ایسی پیش رفت کے خلاف ہے جس سے خطے میں عدم استحکام بڑھے،  ہم  اس تناظر میں شام میں کشیدگی میں گراوٹ لانے کے حق میں ہیں۔

شام میں امن و سکون کے قیام کے لیے حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان سیاسی عمل کو نتیجہ خیز بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے فیدان نے کہا کہ ہم  ترکیہ اور شامی شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر فیدان نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان میں جنگ بندی کو مستقل بنیادوں پر بنانے کے لیے اسرائیل کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے، غزہ میں جلد از جلد جنگ بندی قائم کی جانی چاہیے اور علاقے میں انسانی امداد پہنچانی چاہیے۔

اس بات چیت میں  یوکرین اور جنوبی قفقاز کے مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ حاقان فیدان نے اپنے سعودی ہم منصب  الا سعود سے ٹیلی فون پر گفتگو میں شام کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں