ترک خفیہ ایجنسی کا شام میں آپریشن، پی کےکے کا اہم دہشتگرد ہلاک
ترک خفیہ ایجنسی نے شام کے علاقے تل رفعت میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے/ وائی پی جی کے نام نہاد ذمہ دار ارکان میں سے ایک یشار چیکیک عرف یشار حقاری کا صفایا کر دیا ہے
ترک خفیہ ایجنسی نے شام کے علاقے تل رفعت میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے/ وائی پی جی کے نام نہاد ذمہ دار ارکان میں سے ایک یشار چیکیک عرف یشار حقاری کا صفایا کر دیا ہے۔
حفاظتی ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق،سال 1993 میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے والے دہشت گرد نے 2010 اور 2011 میں حقاری کے ضلع چوکورجہ میں کارروائیوں کی منصوبہ بندی کی اور ان کا حکم دیا،جس میں مجموعی طور پر 31 فوجی شہید ہوئے۔
خفیہ ایجنسی نے ثابت کیا ہے کہ دہشت گرد چیکک شام کے علاقے شہبا میں اپنی دہشت گردانہ سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ترکیہ کی خفیہ ایجنسی کے زیر اہتمام تل رفعت کےایک آپریشن میں اس دہشت گرد کا تعاقب کرتےہوئے اسے منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: فیدان۔عراقچی ملاقات
وزیر خارجہ خاقان فیدان کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات