شمالی عراق میں آپریشن،پی کےکے کے 13 دہشتگرد ہلاک
وزارت قومی دفاع بیان نے کہا کہ زاپ کے علاقے میں آپریشن مکمل کرنے والی ترک مسلح افواج نے شمالی عراق کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے منبع پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی غیر متوقع، غیر معمولی، تیز رفتار اور مسلسل کارروائیاں جاری رکھی ہیں
2215325
شمالی عراق کے علاقے حاقورق اور غارا میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
وزارت قومی دفاع کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ زاپ کے علاقے میں آپریشن مکمل کرنے والی ترک مسلح افواج نے شمالی عراق کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کے منبع پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی غیر متوقع، غیر معمولی، تیز رفتار اور مسلسل کارروائیاں جاری رکھی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ آخر کار ، حاقورق اور غارہ کے علاقوں میں شناخت کیے گئے پی کے کے کے 13 دہشت گردوں کو فضائی کارروائیوں کے ذریعے بے اثر کردیا گیا وہ جہاں کہیں بھی ہوں ہمارے جوانوں کے ہاتھ ان دہشت گردوں کی گردن پر ہی رہیں گے۔