سلطان عمان ترکیہ کا دورہ کریں گے

سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آج دارالحکومت انقرہ میں پہنچیں گے جہاں صدارتی محل میں سرکاری تقریب کے ساتھ صدر ایردوان ان کا استقبال کریں گے

2214771
سلطان عمان ترکیہ کا دورہ کریں گے

سلطنت عمان کے سلطان ہیثم بن طارق آج دارالحکومت انقرہ میں پہنچیں گے۔

صدر رجب طیب ایردوان ، ہیثم بن طارق کا صدارتی محل میں سرکاری تقریب کے ساتھ استقبال کریں گے۔

رہنما پہلے  بالمشافہ   ملاقات کریں گے، اس کے بعد بین الافود مذاکرات کی سربراہی کریں گے۔

مذاکرات میں ترکیہ اور عمان کے درمیان موجودہ تعلقات کو فروغ دی  جانے والی کارروائیوں پر غور کیا جائے گا اور نئے تعاون کے معاہدے دستخط کیے جائیں گے۔

صدر ایردوان  اور ہیثم بن طارق خاص طور پر فلسطین سمیت علاقائی اور عالمی تازہ ترین واقعات پر بھی بات چیت کریں گے۔



متعللقہ خبریں