گزشتہ ہفتے 72 دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا ہے:ترک وزارت دفاع

ترک مسلح افواج کے مطابق،  ملک اور سرحد پار بلا تعطل اور کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ، بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے شمالی عراق اور شام سمیت 72 دہشت گردوں کو  غیر فعال کیا گیا ہے

2214919
گزشتہ ہفتے 72 دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا ہے:ترک وزارت دفاع

گزشتہ ہفتے کے دوران علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے سے تعلق رکھنے والے 72 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

ترک وزارت  دفاع نے ملک میں اور سرحد پار کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترک مسلح افواج  ملک اور سرحد پار بلا تعطل اور کامیابی کے ساتھ  دہشت گردی   کے خلاف  کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ، بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ ہفتے شمالی عراق اور شام سمیت 72 دہشت گردوں کو  غیر فعال کیا گیا ہے۔

اس طرح سال کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی تعداد 2,611 تھی۔.



متعللقہ خبریں