نتن یاہو اور اس کے جتھے کی گرفتاری کا وارنٹ ایک تاریخی موڑ ہے، ترک اسپیکرِ اسمبلی

"ہمیں امید ہے کہ نیتن یاہو اور اس کا جتھہ جہاں بھی جائے گا گرفتار کر لیا جائے گا

2213030
نتن یاہو اور اس کے جتھے کی گرفتاری کا وارنٹ ایک تاریخی موڑ ہے، ترک اسپیکرِ اسمبلی

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولمش نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف عالمی فوجداری عدالت کے گرفتاری کے وارنٹ کو  "یہ تاریخِ انسانی کا ایک اہم موڑ ہے۔"  الفاظ سے تعبیر کیا ہے۔

استنبول میں ٹرکش یوتھ فاؤنڈیشن  کے خصوصی اکیڈمی لانچ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے، قرتولمش نے  کہا کہ یہ پہلا موقع  ہے جب اسرائیل کو اس کے قیام کے بعد سے اس حد تک دھچکہ پہنچا  ہے۔

نعمان قرتولمش نے یاد دلایا کہ آئی سی سی نے نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوو گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور دنیا  بھر کے سامنے ان دونوں  کی طرف سے  جنگی جرائم کا مرتکب ہونے کا  تمام  اثبات  کے ساتھ اعلان کیا ہے۔

قرتلمش  نے اس بات پر زور دیا کہ، زیادہ اہم بات یہ ہے کہ روم کنونشن کے فریق بیشتر ممالک نے پوری دنیا کے سامنے اعلان کیا ہے کہ اگروہ ان کے ممالک میں آتے ہیں تو نیتن یاہو اور گیلنٹ  کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

اس فیصلے کو تاریخ ِ انسانی کا ایک اہم موڑ قرار دیتے ہوئے قرتولمش  نے کہا، "ہمیں امید ہے کہ نیتن یاہو اور اس کا جتھہ جہاں بھی جائے گا گرفتار کر لیا جائے گا اور آئی سی سی میں ان کا احتساب کیا جائے گا۔"

ترک اسپیکر نے کہا کہ اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت کو اس کی نافذ کردہ نسل پرستانہ پالیسیوں کی وجہ سے معطل کر دیا جانا چاہیے۔

 



متعللقہ خبریں