نو منتخب صدر ٹرمپ کے ساتھ ترک صدر کے اچھے تعلقات ہیں، وزیر خارجہ
"ہمیں امید ہے کہ ٹرمپ اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکی عوام اور دنیا سے کیے گئے اپنے وعدے ''میں جنگ نہیں چھیڑوں گا، اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کروں گا'' پر عمل کریں گے
وزیر خارجہ حاقان فیدان نے امریکی انتخابات کے بعد ترکیہ اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔
فیدان نے گزشتہ شب ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں بعض پوزیشنز سنبھالی ہوں گی۔ ہمارے پاس ہوم ورک ہے جو ہم نے کرنا ہے۔ امریکیوں کے سامنے پیش کرنے کا تقاضا ہونے والے معاملات ہیں۔ جنہیں بخوبی سر انجام دینے کی ضرورت ہے۔"
فیدان نے کہا کہ صدر رجب طیب ایردوان کے امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم پر زور دیتے ہوئے وزیر فیدان نے دہشت گرد تنظیم YPG/PKK سے امریکی تعاون کا بھی ذکر کیا۔
فیدان نے کہا کہ "ہم خطرہ ٹلنے تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ جس کے نتیجے میں، خطے میں اتحادی اور دیگر ریاستیں ہماری سنجیدگی کو سمجھ جائینگی۔"
وزیر خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی قتلِ عام کا موضوع بھی چھیڑتے ہوئے کہا کہ "ہمیں امید ہے کہ ٹرمپ اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکی عوام اور دنیا سے کیے گئے اپنے وعدے ''میں جنگ نہیں چھیڑوں گا، اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کروں گا'' پر عمل کریں گے، اور اس مسئلے کو، خاص طور پر فلسطین کے جغرافیے کو اس معاملے کا حصہ بنائیں گے۔ "
وزیر فیدان نے ٹرمپ کی امیدوار کابینہ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ"میں نے جس چیز کا مشاہدہ کیا ہے وہ یہ ہے کہ اس ٹیم میں اسرائیل نواز کافی زیادہ لوگ شامل ہو رہے ہیں۔ جو کہ ایک غیر متوقع پیش رفت نہیں، یعنی امریکی داخلی پالیسیوں میں خاصکر کانگریس میں، دونوں فریقین یعنی ایوانِ نمائندگان اور سینٹ اسرائیل نواز ارکان کی اکثریت کی حامل بن چکی ہے۔
انہوں نے شام کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے عمل پر بھی آگاہی کراتے ہوئے کہا کہ "
اولین معاملہ ارادے کا اعلان ہے۔ چونکہ ہمارے صدر نے اس ضمن میں اپنے ارادے کا واضح طور پر اعلان کیا ہے جو کہ ایک جمہوری ملک کے سربراہ کی نیت کا عکاس ہے۔ مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے مخاطبین کو اس بات کا ادراک کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔"
متعللقہ خبریں
وزیر اعظم نیتن یاہو کا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا ایک طویل ریکارڈ ہے
15 ماہ کے بعد امید ہے کہ غزہ کے لوگ قدرے سکھ کا سانس لے سکیں گے