جزیرہ قبرص میں دو معاشروں کے وجود کے علاوہ کوئی  دوسرا متبادل موجود  نہیں، نعمان قرتولمش

ترک اسپیکِ اسمبلی نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر اس ملک کے انقرہ  میں سفارت خانے کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کیا

2210487
جزیرہ قبرص میں دو معاشروں کے وجود کے علاوہ کوئی  دوسرا متبادل موجود  نہیں، نعمان قرتولمش
cevdet yilmaz kktc.jpg
kurtulmus kibris.jpg

ترکیہ گرینڈ نیشنل اسمبلی کے اسپیکر نعمان قرتولموش نے کہا  ہے کہ جزیرہ قبرص میں دو معاشروں کے وجود کے علاوہ کوئی  دوسرا متبادل موجود  نہیں۔

نعمان قرتولموش نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 41 ویں سالگرہ کے موقع پر اس ملک کے انقرہ  میں سفارت خانے کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کیا۔

انہوں نے بتایا کہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کے معرض وجود میں آنے کے  اعلان کو 41 سال بیت چکے ہیں اور اب یہ اپنے آپ کو دنیا کے سامنے ثابت کرنے والی ایک جمہوریہ  ہے، "اس 41 سالہ مدت کے دوران ہم نے  کئی بحرانوں پر قابو پایا ہے  اور بڑی مشکلات کو عبور کیا ہے۔

اس عرصے کے دوران جزیرے میں پر امن  طریقے سے  رہنے کے اپنے ارادے کا مظاہرہ  کرنے والے اور ان  اقدامات کے لیے ہر طرح کی قربانی دینے والے قبرص ترک عوام ہی تھے۔ لیکن بدقسمتی سے کچھ حلقوں، خاص طور پر یورپی ممالک نےقبرصی ترکوں کے مثبت موقف کے باوجود شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  کو مسلسل سزا دینے اور بین الاقوامی میدان میں قبرصی ترکوں کو نظر انداز کرنے کے راستے کو ترجیح دی ہے۔

اتنا عرصہ گزرنے اور  پیش رفت کے بعد  جزیرہ  قبرص  میں  دو طبقاتی متبادل  کے علاوہ کوئی دوسرا چارہ  موجود نہ ہونے پر زور دینے والے  ترک  اسپیکر نے کہا، "شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا وجود ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

نائب صدر جودت یلماز نے بھی شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے اعلان کی  41 ویں سالگرہ کے  حوالے سے تقریبات   کے دائرہ کار میں شمالی قبرصی کی جمہوری اسمبلی کے اسپیکر ضیا اوزترک لیر کی میزبانی میں لیفکوشا   میں  ایک استقبالیہ میں شرکت کی۔

یلماز نے کہا، "مادرِ وطن اور ضامن ملک کی حیثیت سے ترکیہ  ، چاہے حالات کچھ بھی ہوں ہمیشہ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور ہمارے ترک قبرصی بھائیوں کےشانہ بشانہ رہے گا ۔"



متعللقہ خبریں