امیرِ قطر ترکیہ کے دورے پر
صدر رجب طیب ایردوان نے ایک تقریب کے ساتھ الاثانی کا استقبال کیا
2210124
امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الاثانی آج دارالحکومت انقرہ تشریف لائے ہیں۔
صدر رجب طیب ایردوان نے ایک تقریب کے ساتھ الاثانی کا استقبال کیا۔
بعد ازاں ایردوان اور الاثانی نے دو طرفہ مذاکرات سر انجام دیے۔
صدر ایردوان اور الاثانی ترکیہ-قطر ہائی اسٹریٹجک کمیٹی کے دسویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔
جس کے بعد باہمی تعاون معاہدوں پر دستخط کی تقریب منعقد کی جائے گی۔
دونوں سربراہان عشائیہ پر یکجا ہوں گے۔
اس دورے کے دوران دونوں ممالک کےمابین تجارتی تعلقات پر جامع بات چیت متوقع ہے۔
امیر ِ قطر کا یہ دورہ اسرائیل، حماس اور غزہ کے محاذ پر ہونے والے واقعات کا جائزہ لینے کے لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے۔
متعللقہ خبریں
ترکیہ: انتھونی بلنکن ترکیہ کے دورے پر
امریکہ کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن جمعہ کے روز ترکیہ کا دورہ کریں گے