ترکیہ: امینہ۔ گوترس ملاقات
خاتونِ اوّل امینہ اردوعان نے انتونیو گوترس کو اپنی زیرِ صدارت مصروفِ عمل "اقوامِ متحدہ کی صفر کچرا اعلیٰ سطحی شخصیات مشاورتی کونسل" کی کارکردگی سے آگاہ کیا ہے
ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوعان کی اہلیہ امینہ اردوعان نے اقوامِ متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی کے فریم ورک کنونشن کی 29ویں کانفرنس (COP29) میں اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں امینہ اردوعان کی زیرِ سرپرستی شروع کیے گئے "صفر کچرا منصوبے" سے متعلقہ کاروائیوں سمیت موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد اور ماحولیاتی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ملاقات میں خاتونِ اوّل امینہ اردوعان نے گوترس کو اپنی زیرِ صدارت مصروفِ عمل "اقوامِ متحدہ کی صفر کچرا اعلیٰ سطحی شخصیات مشاورتی کونسل" کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا ہے۔
امینہ اردوعان نے سوشل میڈیا سے ملاقات کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "ہم نے، عالمی موسمیاتی اہداف کے حصول کے لیے، گوترس کے ساتھ تبادلہ خیال کیاہے۔ میں، صفر کچرا منصوبے میں قائدانہ اور تعمیری کردار ادا کرنے پر، اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کرتی ہوں" ۔