ترک وزیر خارجہ کی امریکی سیکرٹری خارجہ سے ٹیلی فونک بات چیت
غزہ کی تازہ ترین صورتحال، لبنان کی پیشرفت اور آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن عمل کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
2209534
وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کل رات امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے فون پر بات کی۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اونجو کیچیلی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ: "ہمارے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے آج شام امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ اس دوران غزہ کی تازہ ترین صورتحال، لبنان کی پیشرفت اور آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن عمل کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ "